22

فلمساز و ہدایتکار باسو چوہدری کا ایورنیو اسٹوڈیو میں افطار ڈنر

لاہور (محمد قربان) ماہ رمضان میں جہاں مسلمان عقیدت و احترام سے روزے رکھتے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ اپنی استطاعت کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں کو افطار کروانے کا اہتمام بھي کرتے ہیں. لاہور کے ایورنیو اسٹوڈیو میں فنکاروں اور ٹیکنیشنز کے لئے فلمساز و ہدایتکار باسو چوہدری نے بھی اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا. جس میں میں فلم رائٹر ناصر ادیب، ڈاکٹر اجمل ملک، اداکار اچھی خان، سمیت نامور پروڈیوسر، فنکاروں اور ٹیکنیشنز نے بڑی تعداد میں شرکت کی. افطار ڈنر کے بعد فلم انڈسٹری کے معروف مصنف ناصر ادیب کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقعہ پر باسو چوہدری کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتي ہے کہ دستر خواں پر معیار اور ذائقے کا بھی خیال رکھا جائے. رمضان المبارک کا مہینہ لوٹ سیل میلہ ہے جس میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں