19

پنجابی فلم “بابل ویر” کا فوٹو سیٹ آویزاں کرنے کی تقریب

لاہور (محمد قربان) پنجابی فلم بابل ویر کا فوٹو سیٹ آویزاں کرنے کی تقریب اوڈین سینما میں منعقد کی گئی ۔مہمان خصوصی ہدایت کار سید نور نے اپنے ہاتھوں سے فوٹو سیٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی ۔جن میں فلم کے ہیرو حیدر سلطان راہی،عمر بھٹی،زارا نور،غلام حسین، باسو چوہدری ،زیڈ اے زلفی،زہرہ شاہ،فیاض خان،حاجی نوید پپو سمیت دیگر نے شرکت کی۔فلم کی کاسٹ میں حیدر سلطان راہی،حنا شاہین، زارا نور، عمر بھٹی،سلطان بلا ،مہر اختر نمایاں ہیں۔ فلم کے ہدایتکار غلام حسین تونسوی اور فلم ساز زارا حیات بھٹی ہیں ۔فلم عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار سید نور نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آج اوڈین سینما میں فلم کے حوالے سے تقریب ہورہی ہے ۔سنگل اسکرین سینما کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔یہ وقت کی ضرورت ہے۔ ہدایتکار سید نور نے کہا کہ سنگل اسکرین سینما عام آدمی کی رینج میں ہوتا ہے اور یہ سینما عام آدمی کا سینما ہے۔سید نور نے حیدر سلطان راہی کے ساتھ مل کر فلم بنانے کا اعلان کیا۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں