127

گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

لاہور (محمد قربان) پاکستان کے معروف اور نوجوان گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے۔ “ کدی آ مل سانول یار وے “ گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے۔ اسد عباس گزشتہ 7 سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، اور حالیہ دنوں میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے تھے۔ گزشتہ رات اسد عباس کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے وہ کومے میں چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ 2021 میں ہم ٹی وی نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ “رقص بسمل “کا ٹائٹل سانگ اسد عباس نے ہی گایا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا، جب کہ مرحوم کے بھائی علی عباس اور کزن امانت علی بھی پاکستان کے مشہور گلوکار ہیں۔ اسد عباس نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 6 میں فریحہ پرویز کے مد مقابل گانے ’ماہی گل‘ کے لیے نظر آئے جوکہ ’راگ ملہار‘ پر مبنی ایک لوک گانا ہے،یہ گانا سیزن کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے گانوں میں شامل تھا اور یہ بہت سے بین الاقوامی فنکاروں کی میزبانی کرنے والا پہلا گانا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں