12

گلوکارہ میگھا کا نیا گانہ ”کڑی پنجاب دی“ ریلیز کر دیا گیا

لاہور (محمد قربان) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ و گلوکارہ بھنگڑہ کوئین میگھا نے اپنا نیا گانہ ”کڑی پنجاب دی“ ریلیز کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو میگھا سٹوڈیو کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر ریلیز کیا گیا ہے. اس گانے کی شاعری اور ڈائریکشن میگھا کی اپنی ہے جبکہ اس کا میوزک و کمپوزیشن طارق طافو نے ترتیب دی ہے. گانے کی کوریو گرافی ذیشان جانو نے کی ہے. انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میگھا کا کہنا تھا کہ عید سے قبل ان کے دو ویڈیو سونگ ریلیز کیئے گئے تھے جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی اور اب ان کا عید کے بعد سب سے پہلا ویڈیو سونگ ہے جو موسیقی کے رسیا افراد کو ضرور پسند آئے گا. میگھا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اساتذہ اور پرستاروں کی بیحد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں اداکاری کے بعد اب گلوکاری میں بھی بہت پسند کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں