لاہور (محمد قربان) راولپنڈی آرٹس کونسل کی بورڈ آف منیجمنٹ کے اجلاس میں بدنظمی ہوئی جس کے نتیجے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کی بورڈ آف منیجمنٹ کے دو ممبران نے اپنے استعفیٰ دے دئیے۔ معروف شاعر حسن عباس رضا اور ڈرامہ رائٹر اسلم مغل نے ممبر عاصمہ اسماعیل بٹ کو غیر قانونی طور پر ہٹائے جانے پر احتجاجاً استعفیٰ دیا۔ استعفیٰ راولپنڈی آرٹس کونسل بورڈ آف منیجمنٹ کے اجلاس میں پیش کیا۔ اجلاس کی صدارت پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد نے کی۔ اجلاس میں دو ممبران بورڈ شاعر حسن عباس رضا اور اسلم مغل سمیت تمام ممبران نے عاصمہ اسماعیل بٹ سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور دوممبران نے تحریری استعفیٰ دے دئیے ۔تمام ممبران نے پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا اور کہا کہ وہ بورڈ آف منیجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جب تک عاصمہ اسماعیل بٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا ازالہ نہیں کیاجاتا۔
25