گلوکار شیر میانداد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
لاہور (محمد قربان) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ شیر میانداد قوال نے حجاز مقدس میں عمرے کی ادائیگی کی اور نوافل ادا کئے۔ شیر میانداد قوال نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کی۔شیر میانداد اسی ماہ کے آخر میں پاکستان واپس آئیں گے۔