لاہور (محمد قربان) اداکارہ ممتاز اور مدیحہ شاہ ڈرامہ “گاوں کی گوری” دیکھنے پہنچ گئیں، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ممتاز بیگم، اداکارہ مدیحہ شاہ، اداکار سیف علیخان اور زیشان راحیل باری لکشمی چوک میں واقع ناز تحیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ “گاوں کی گوری” دیکھنے پہنچ گئیں جہاں ان کا ڈرامہ پروڈیوسر سید محمد یوسف اور ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے پرتپاک استقبال کیا. دونوں اداکاراوں نے تھل کے ریگستان پر مبنی کہانی اور رقص کے تڑکے سے بھرپور کھیل “گاوں کی گوری” دیکھا اور فنکاروں کو انکی شاندار پرفارمنس پر خوب سراہا. اس ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکارہ آفرین پری، شیزا بٹ، رینا ملتانی، ہیر جٹ، اداکار وسیم پنوں، رضی خان، عقیل حیدر سیمت دیگر شامل ہیں.