لاہور (محمد قربان) اداکارہ سونیا حسین اپنے پرانے بیان سے مکر گئیں اور اب انہوں نے اقرار کیا ہے کہ انسان کو دوسری بار بھی محبت ہو سکتی ہے۔ سونیا حسین ماضی میں یہ بات کرتی آئی ہیں کہ انسان کو ایک بار ہی محبت ہوتی ہے، دوسری بار محبت نہیں کی جا سکتی۔
لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کسی بھی انسان کو دوسری بار بھی محبت ہو سکتی ہے۔ سونیا حسین حال ہی میں ایک مزاحیہ ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر بھی کھل کر باتیں کیں۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ گلوکار سجاد علی ان کا پہلا کرش تھے، یعنی وہ ان پر فدا تھیں۔
میزبان نے جب اداکارہ سے دوسری بار محبت ہونے سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ زندگی میں اتنی مصروف ہوگئیں کہ انہیں محبت کے بارے میں سوچنے کا وقت ہی نہیں ملا۔ سونیا حسین نے کہا کہ انہوں نے 6 سال قبل یہ بات کہی تھی کہ محبت ایک بار ہی ہو سکتی ہے لیکن اب ان کا خیال ہے کہ شاید محبت دوسری مرتبہ بھی ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلی محبت کا کوئی مقابلہ نہیں، جو جذبات اور احساسات پہلے پیار کے وقت ہوتے ہیں، وہ دوبارہ نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی اتنی خوبصورت ہے کہ اسے کسی ایک غلط تجربے یا بات کی وجہ سے برباد نہیں کرنا چاہئیے اور انسان کو دوسری بار بھی محبت ہو سکتی ہے۔
68