65

اداکارہ مومنہ اقبال تھانہ مستی گیٹ پہنچ گئیں

لاہور (محمد قربان) اداکارہ مومنہ اقبال اسپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پراجیکٹ (SIPS) کے تحت تھانوں کی اپگریڈیشن فوری سروسز اور رعنائی و خوبصورتی سے متاثر ہوکر تھانہ مستی گیٹ پہنچ گئیں۔ مومنہ اقبال کے مستی گیٹ آنے پر اے ایس پی شازیہ اسحاق نے اُن کا استقبال کیا، اس دوران مومنہ اقبال نے ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر مومنہ اقبال نے کہا کہ بحثیت خاتون تھانے میں آ کر احساس تحفظ محسوس ہوا، اداکارہ نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تھانوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کو سراہا۔ دوسری جانب ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا نے کہا کہ تھانے آنے والے عوام الناس کی فوری خدمت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں