لاہور(محمد قربان) کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان ،آئی ایس پی آر،پلاک اور نجی چینل کے زیر اہتمام جشن آزادی شو پلاک میں منعقد ہوا جس میں پاک فوج کے شہدا کی فیملیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی مہمان خصوصی معروف سینئر آرٹسٹ راشد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار رہتی ہے جس کے باعث دشمن کوسے ہم محفوظ ہیں کرنل جعفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا اس وطن پر قربان ہوا مجھے اس پر فخر ہے ،ناصر اقبال نے کہا کہ میرا چھوٹا بھائی تنویر اقبال وطن پر جان نچھاور کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا اور شہادت کا جذبہ ہر پاکستانی شہری میں موجود ہے تقریب میں صدر سی جے ایف پی طاہر بخاری،جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری، اصغر سلیمی،انجم شہزاد،علی عابدی، احتشام سہروردی، رفیق مغل ،محمد شہزاد ، عبدالسلام ودیگر بھی شریک ہوئے ۔
پلاک میں جشن آزادی شو کا انعقاد، فنکاروں کی شرکت
