اسٹیج اداکارہ زارا خان پر لگی پابندی ختم

اسٹیج اداکارہ زارا خان پر لگی پابندی ختم

لاہور (محمد قربان) اسٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر زارا خان پر لگی پابندی ہٹا دی گئی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا خان پر تین ماہ قبل دوران ڈرامہ فحش اشارے بازی کرنے پر پنجاب آرٹس کونسل نے دو سال کے لئے پرفارم کرنے پر پابندی لگا دی تھی کہ وہ پنجاب کے کسی بھی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکتیں۔ لیکن اب اداکارہ زارا خان نے سیکرٹری اطلاعت و ثقافت طاہر رضا ہمدانی کو معافی نامہ جمع کروایا ہے کہ وہ آئندہ کوئی غیراخلاقی حرکت نہیں کرینگی جس پر سیکرٹری اطلاعت و ثقافت طاہر رضا ہمدانی نے ان کی معافی قبول کرکے انہیں پرفارم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *