سلیبریٹیز کرکٹ مینیا کا آغاز 12 اگست سے لاہور میں ہوگا

سلیبریٹیز کرکٹ مینیا کا آغاز 12 اگست سے لاہور میں ہوگا

لاہور (محمد قربان) سلیبریٹیز کرکٹ مینیا کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہوگا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فلم اسٹار ،ٹی وی اسٹار، ٹک ٹاکر اسٹار اور تھیٹر اسٹار کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس محفل تھیٹر لاہور میں کی گئی۔ پریس کانفرنس میں فلم اسٹار معمر رانا، تھیٹر اسٹار نسیم وکی، سینئر آرٹسٹ حسن مراد، سینئر اداکار زاہد قریشی، اداکارہ ثناء بٹ، شبانہ قریشی، عبدالمنان ، علی انجم ، سیف علی خان، جوشی، شاہد خان اور ٹورنامنٹ آرگنائزر شاہد عزیز نے شرکت کی۔
اداکارہ نسیم وکی نے کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے پورے پاکستان سے شوبز انڈسٹری کے اسٹارز اور سوشل میڈیا اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کررہے ہیں ۔یہ ٹورنامنٹ پورے پاکستان میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرے گا۔فلم اسٹار معمر رانا نے کہا کہ میں مکمل طور پر اس ٹورنامنٹ کے لیے فٹ ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ میں نسیم وکی کو آؤٹ کروں اور میری باولنگ کی سپیڈ کم نہیں ،تیز ہی ہوگی۔معمر رانا نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پورے پاکستان کی عوام کی دلوں کی ترجمانی کرے گا۔اداکار حسن مراد نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے فلم انڈسٹری شوبز انڈسٹری کی بکھری ہوئی ساکھ کو یکجا کرنے کا موقع ملے گا۔اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے شاہد عزیز اور علی انجم نے بڑی محنت کی ہے۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شاہد عزیز نے کہا کہ 8 اگست کو گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ بارہ سے چودہ اگست تک تمام میچز ڈے ٹائم میں کھیلا جائے گا ۔اداکار زاہد قریشی ،ثناء بٹ،علی انجم،شاہد خان،سیف علی خان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *