لاہور (محمد قربان) پنجاب آرٹس کونسل ان ایکشن ، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے. اسٹیج آرٹسٹوں کو نوٹس دینے کا سلسلہ رک نہ سکا۔ اسٹیج آرٹسٹ ندا چوہدری، فیروزہ علی، سونو بٹ کو غیر اخلاقی رقص اور پبلک انوالمنٹ پر نوٹس جاری کئے گئے. پرفارمر مناہل خان اور روما شاہ کو بھی نوٹس جاری کئے گئے. جبکہ اداکار شکیل چن کو بیہودہ ،غیراخلاقی زبان اور ذومعنی جملوں کے استعمال پر نوٹس جاری کیا گیا. نوٹسز ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریچر اینڈ تھیٹر عادل رانا نے جاری کئے.
پنجاب آرٹس کونسل ان ایکشن، اسٹیج فنکاروں کو نوٹسز جاری
