گلوکار شیر میانداد قوال 19 جولائی کو آسٹریلیا میں پرفارم کرینگے

گلوکار شیر میانداد قوال 19 جولائی کو آسٹریلیا میں پرفارم کرینگے

لاہور (محمد قربان) گلوکار شیر میانداد خان قوال آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر 19 جولائی کو قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے۔ شیر میانداد قوال نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں آسٹریلوی حکومت نے فیڈریشن اسکوائر پر پرفارم کرنے کی دعوت دی ہے ۔ میلبورن شہر میں واقع فیڈریشن اسکوائر پر دنیا کے نامور گلوکار پرفارمنس دے چکے ہیں۔جن میں مائیکل جیکسن بھی شامل ہیں ۔ مجھے بھی یہ اعزاز مل رہا ہے کہ میں یہاں پر پرفارم کروں ۔ شیر میانداد قوال نے بتایا کہ اس سے قبل اسی سال آسٹریلوی مناش یونیورسٹی میں بھی مجھے پرفارمنس کرنے کا موقع ملا۔ صوفی فیسٹیول کے روح رواں عمر فیاض نے اس ایونٹ کو آرگنائزر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *