لاہور (محمد قربان) نئی پاکستانی فلم “مستانی” سینما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ نے لاہور میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ فلم باکس آفس پر چھا جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم مستانی کی اسٹار کاسٹ اداکارہ آمنہ الیاس اور عفان وحید، مصنف و ہدایتکار عثمان رضوی اور فلم پروڈیوسر نے میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی کہانی ایک پرجوش اور بہادر لڑکی کے سفر کے گرد گھومتی ہے. جس میں چار مختلف اینگلز کو کور کیا گیا ہے. فلم کی کاسٹ میں اداکارہ آمنہ الیاس، حرا خان، عفان وحید اور شاہنوار زیدی سمیت دیگر شوبز ستارے شامل ہیں۔ جبکہ فلم تیئیس اگست کو پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
36