21

اداکارہ زارا خان نے آخر کار اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

لاہور (محمد قربان) معروف پاکستانی اداکارہ زارا خان نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ حال ہی میں اداکارہ زارا خان ایک بوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران فٹنس کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں زارا خان نے بتایا کہ میں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے معتدل غذاؤں کا استعمال اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنی خوراک میں شہد اور کھجور کا استعمال لازمی کرتی ہوں کیونکہ جہاں ان دونوں چیزوں کے فوائد ہیں وہی ساتھ ان میں شفا بھی ہے کیونکہ یہ وہ قدرتی غذائیں ہیں جو توانائی اور صحت کا خزانہ ہیں۔ زارا خان کا کہنا تھا کہ صبح ناشتے میں پھلوں کا جوس استعمال کرنا چاہیے اور دوپہر کو لازمی طور پر سلاد استعمال کیا جائے، میں کئی سالوں سے اسی معمول کے مطابق چل رہی ہوں اور اسی وجہ سے میری فٹنس بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں