15

مریم نفیس نے اپنی اور شوہر کی عمر کے درمیان فرق بتا دیا

لاہور (محمد قربان) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے اپنی اور شوہر کی عمر کے درمیان فرق بتا دیا۔ اداکارہ مریم نفیس حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ آج تک خاندان میں مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ جلدی جلدی شادی کرو، اسی لیے میں نے 30 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری اور شوہر امان کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے، میں اپنے شوہر سے زیادہ سنجیدہ ہوں اور یہ بات اکثر شوہر بھی کہتے ہیں۔ مریم نفیس نے مزید کہا کہ میں اپنے شوہر کو بچوں کی طرح پال رہی ہوں اور ان کی دیکھ بھال کرتی ہوں، میں نے عمر کے اتنے بڑے فرق کو کبھی محسوس نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں