لاہور (محمد قربان) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ فی الحال وہ شوبز سے بریک لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ دو سال سے مسلسل کام کر رہی تھیں۔ اب بیرون ملک جا کر آرام کروں گی۔ اور ایک ماہ کے وقفے کے بعد وطن واپس آکر اپنے ڈرامہ “امراو جان ادا” اور شان شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کا کام مکمل کرونگی. اداکارہ میرا نے پریس کانفرنس کے دوران اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیلنٹ ہو تو ہر میدان میں جیت آپ کی ہوتی ہے۔ ارشد ندیم نے اپنی بہترین کارکردگی سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے۔
39