معروف اداکارہ ماورا حسین ان دنوں اپنی والدہ، والد، بھائی اور بھابھی کے ہمراہ آسٹریلیا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، اور اپنے قریبی دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ آسٹریلیا کے خوبصورت مقامات کی سیر کررہی ہیں، اور وقتاً فوقتاً انسٹاگرام پر اسٹوریز بھی اپڈیٹ کررہی ہیں.
حال ہی میں سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے سمندر پر سرفنگ کرتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس پر شائقین نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کی حالیہ تصویروں میں انہوں نے عجیب اور بولڈ سرف سوٹ پہن رکھا ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔
ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر شائقین کے تبصروں سے لگتا ہے کہ وہ سرفنگ کے لیے ماورا حسین کے لباس کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ماورا کو گاڑھے رنگ کا سرف سوٹ پہننا چاہیے تھا کیونکہ سفید رنگ میں وہ خود کو ٹھیک سے ڈھانپ نہیں پا رہی تھیں۔
صارفین کو ماورا کے سرف سوٹ کا انداز بھی پسند نہیں آیا جو سپر مین لباس سے ملتا جلتا تھا، اور مزاحیہ بھی لگ رہا تھا۔ ماورا کے مداحوں کا کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کا سوٹ پہننے کی توقع نہیں تھی۔ کچھ مداح ماورا کے لیے نامناسب اور سخت الفاظ بھی استعمال کرتے رہے۔