28

لاہور میں فلم “لیچ” کی پرموشنل تقریب، شوبز اسٹارز کی شرکت

لاہور (محمد قربان) لالی وڈ فلم “لیچ” نو اگست کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی. کاسٹ اور ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ فلم مختلف موضوعات پر مبنی ہے امید ہے دیکھنے والوں کو پسند آئے گی۔ فلم کی پرموشنل تقریب الحمرا آرٹس سنٹر کی ادبی بیٹھک میں سجائی گئی. اس موقعہ پر اداکار نوید رضا کا کہنا تھا کہ فلم میں ماحولیاتی تبدیلی اور اسکے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے کہانی ایسے دیہاتی نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو زمین پر قبضے کے بعد جدوجہد کا راستہ اختیار کرتا ہے. اداکارہ فہیمہ اعوان کا کہنا تھا کہ فلم میں ماحولیاتی تبدیلی کے ساتھ ایکشن، تھرل اور سسپنس بھی موجود ہے جس سے دیکھنے والوں کی پسند کو مدنظر رکھا گیا ہے. فلم کی کاسٹ میں نوید رضا، فہیمہ اعوان، عاصم رضا اور دیگر شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر شہزاد ملک ہیں.

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں