گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر مجلس عزاء

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائشگاہ پر مجلس عزاء

لاہور (محمد قربان) پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے محرم الحرام کی مناسبت سے بارہ محرم الحرام کو اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا۔ مجلس عزاء کا آغاز مرثیہ گوئی اور سوزو سلام سے ہوا۔استاد حامد علی خان، نایاب خان، انعام خان، گلوکار عمران شوکت علی اور چاند خاں نے سوز و سلام پیش کیا
جس کے بعد علامہ سید غیور عباس نقوی نے مجلس سے خطاب کیا اور شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب بیان کیے۔ بعد ازاں شبہہ علم حضرت عباس کی زیارت برآمد کی گئی۔ بوبی برادران نے ماتمی سنگت کے ساتھ نوحہ خوانی اور گریہ زاری کی۔ مجلس عزاء کی نقابت کے فرائض ہدایتکار پرویز کلیم نے انجام دئیے۔مجلس عزاء میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار، سینئر ہدایتکار الطاف حسین ،فلم اسٹار میرا ،سیف علی خان، پپو سمراٹ، میاں راشد فرزند، ڈاکٹر خاقان حیدر غازی ،جرار رضوی،سیف علی خان،پپی کلیار ،ہدایتکارہ سنگیتا،نشو بیگم ،عروج فاطمہ، شیبا بٹ،شمع یاسمین،،گلناز،دردانہ رحمنٰ اور دیگر نے شرکت کی۔
گلوکارہ شاہدہ منی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس عزاء میں آئے ہوئے لوگ کسی فقہ سے نہیں بلکہ حضرت امام حسین رضہ اللہ عنہ کی محبت میں آئیں ہیں ۔ آج ہم فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں ۔ سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ شاہدہ منی ہر سال اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام کرتی ہیں۔
چودہ سو سال گزر گئے حسین کل بھی زندہ تھا،حسین آج بھی زندہ ہے۔حسین سب کے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *