49

اداکارہ ارم چوہدری کی ڈرامہ “شریکا” میں شاندار پرفارمنس، لاکھوں روپے کا انعام

لاہور (محمد قربان) اسٹیج کی نامور اداکارہ و پرفارمر ارم چوہدری ان دنوں شیخوپورہ کے ورثہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ “شریکا” میں پرفارم کر رہی ہیں‌ جس میں ان کی پنجابی گیتوں پر رقص پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے. گذشتہ روز تھیٹر ہال میں موجود ڈرامہ پروڈیوسر نے اداکارہ ارم چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ اور نقد انعام بھی دیا. جس پر اداکارہ خوشی سے پھولے نہیں سماں رہیں. انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ارم چوہدری کا کہنا تھا کہ عید ایک بڑا تہوار ہے جس پر پرفارمنس دینے کا ہمیشہ ہی پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کرتی ہوں کہ ساتھی فنکاروں سے کچھ ہٹ کر ہلے گلے والی ڈانس پرفارمنس پیش کروں تاکہ ڈرامہ بین اپنی پریشانیاں بھول کر خوب انجوائے کر سکیں. اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کے لئے قیمتی ملبوسات تیار کروائے ہیں اور خصوصی آئٹم سانگ بھی تیار کیا ہے. ڈرامہ “شریکا” کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ارم بھٹی، انیلہ شہزادی، زینی بٹ، سنیہا چوہدری، کامیڈین حنیف اچانک، قیصرنوشاد، حیدر علی، جبار جانی، الیاس خان اور دیگر شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں