55

فلم “جی وے سوہنیا جی” کا خصوصی شو

: لاہور
اداکار عمران عباس کی فلم ”جی وے سوہنیہ جی“ کا خصوصی شو مقامی سینما میں منعقد کیا گیا۔جس میں فلم کے ہیرو عمران عباس سمیت ہدایتکار سید نور ،شہزاد رفیق،ناصر ادیب ،ذوالفقار مانا،شیخ عابد رشید،تیمور مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔فلم بینوں کو ہیرو عمران عباس اورسیمی چہل کی جاندار اداکاری نے رلا دیا۔
اداکار عمران عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوش ہوں کہ ان کی فلم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ریلیز ہوئی ہے۔عمران عباس نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہوں تاکہ دونوں ممالک کی فلم انڈسٹری آگے جائے۔ہدایتکار سید نور نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم بہت اچھی ہے،اسکرپٹ بہت اچھا ہے۔ عمران عباس نے کمال کی اداکاری کی ہے۔میں ایک بار پھر فلم ضرور دیکھوں گا۔ہدایتکار شہزاد رفیق نے بھی عمران عباس اور سیمی چہل کی اداکاری کی تعریف کی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو نمایاں ہیں۔ فلم کی کہانی پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کے درمیان محبت پر مبنی ہے، فلم پاکستان اور برطانیہ میں شوٹ کی گئی ہے۔عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم جی وے سوہنیہ جی باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہیں۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں