لاہور : پروڈیوسر شبیر شاہ اور ہدایتکار ابو علیحہ کی فلم ٹیکسالی گیٹ ڈائریکٹر کٹ کے طور پر عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں کچھ نئے اور اضافی سینز کو شامل کیا گیا ہے۔ آئی ایم جی سی کے ڈائریکٹر عابد رشید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ماہ فروری سے سینماؤں گھروں میں نمائش جاری ہے اور اس کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے اب ڈائریکٹر کٹ دوبارہ سے فلم سنسر بورڈ سے پاس ہو کر سینماؤں میں عید پر ریلیز کا فیصلہ کیا گیا ہے.
امید ہے فلم بینوں کو فلم کا ڈائریکٹر کٹ بھی پسند آئے گا۔ فلم کی کاسٹ میں یاسر حسین،عائشہ عمر ،مہر بانو، نئیر اعجاز ،عفت عمر،بابر علی اور دیگر شامل ہیں.
عابد رشید نے بتایا کہ یہ فلم ہیرا منڈی کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ فلم کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے اور ٹریلر جلد سوشل میڈیا پر جاری ہوگا۔ ٹیکسالی گیٹ تاحال سینما گھروں میں نمائش پذیر ہے۔
البتہ عید الفطر پر اس کا نیا ورژن سینما گھروں میں نمائش کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کرکٹ کی وجہ سے زیادہ تر فلم بین اسے دیکھ نہیں سکے اسی لئے ڈائریکٹر کٹ ریلیز کیا جارہا ہے۔