لاہور (محمد قربان) عید کی دوڑ میں ناز تھیٹر کا ڈرامہ “آئی لو یو عید” سب سے آگے رہے گا اور شائقین کی خوشیوں کو دوبالا کر دے گا عید کے لئے قیمتی لباس اور خصوصی پرفادمنسز تیار کی جا رہی ہیں یہ کہنا تھا معروف اداکارہ زارہ خان کا. انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے لئے ڈاکٹر اجمل ملک نے زبردست کہانی لکھی ہے اور پروڈیوسر سید محمد یوسف اس کہانی کے مطابق تمام سہولتیں مہیا کر رہے ہیں. ان کی ٹیم شائقین کو ایک خوبصورت اور یادگار ڈرامہ دینے کے لئے بہت محنت کر رہی ہے.
53