49

عیدالفطر پر دس فلموں کی نمائش ہوگی

لاہور: عیدالفطر کے پرمسرت موقعہ پر پاکستانی سینما گھروں میں دس فلموں کی نمائش کی جائیگی.

جس میں ایک اردو زبان میں بننے والی فلم “دغا باز دل” شامل ہے جس کی کاسٹ میں اداکارہ مہوش حیات، علی رحمان خان شامل ہیں.

جبکہ ایک پنجابی فلم “نو لو نو ٹینشن” بھی عید کی دوڑ میں شامل ہے جس کی کاسٹ میں اداکار سیف خان، قیصر پیا، آغا ماجد، شاہد خان، حامد رنگیلا، صوبیہ مہر، اور اداکارہ مہک نور شامل ہیں.

اس عید پر دو غیرملکی پنجابی فلمیں )پروہنا ٹو” اور “جٹ نو چڑیل چمڑی” بھی سلور اسکرین کی زینت بنیں گی. جبکہ سات ہالی وڈ کی فلمیں “سول وار، منکی مین، گارڈ ریلا ایکس کانگ، دی کوئین آف مائی ڈریمز اور گھوسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں