لاہور (محمد قربان) پنجاب آرٹس کونسل کے ڈوثرنل سطح پر تھیٹر فیسٹیول کے پہلے روز کے ڈراموں کے مقابلوں کے نتائج متنازع ہوگئے ۔راولپنڈی آرٹس کونسل میں ججز کی جانب سے جانبداری اور نا انصافی کا مظاہرہ کرنے پر ہال میں موجود افراد نے زبردست نعرے بازی کی اور رزلٹ ماننے سے انکار کردیا۔ پنجاب آرٹس کونسل نے پنجاب میں ڈوثرنل سطح پر پہلا پنجاب تھیٹر مقابلوں کا انعقاد کیا ہے جس کے تحت فیصل آباد ،لاہور،سرگودہا،گوجرانوالا، بہاولپور،ملتان اور رحیم یار خان میں ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔پہلے روز راولپنڈی ڈویژن کے آٹھ ڈرامے پیش کئے گئے۔حجز کی جانبداری کی وجہ سے ڈراموں کے نتائج متنازع ہونے سے ان کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ راولپنڈی آرٹس کونسل کے قائمقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد شکور کے مطابق ایک جج غزالہ بٹ کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے ہیڈ آفس سے ان کی جگہ عفت چوہدری کی منظوری لی گئی ۔ دس ڈرامہ پارٹی سپیٹ میں سے دو نے ڈرامہ نہ کیا ان کا موقف تھا کہ ان کے پاس ریہرسل کا وقت نہیں تھا.
اس لئے وہ اس فیسٹیول میں شرکت نہیں کریں گے حالانکہ انہوں نے اپنا اسکرپٹ بھی جمع کروایا تھا۔محمد شکور نے مزید بتایا کہ نتائج مرتب کر لئے ہیں جب کوئی ہارتا ہے تو دوسرا اپنی شکست تسلیم نہیں کرتا۔ ڈرامہ فیسٹیول میں ایک دن میں آٹھ ڈرامے پیش کئے گئے ۔جن پر ججز نے اپنا فیصلہ دیا۔ ادھر تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کرنے والے دیگر پارٹی سپیٹ کا کہناہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔ان کا پنجاب آرٹس کونسل کے ڈی جی بلال حیدر سے مطالبہ ہے کہ وہ دوبارہ یہ مقابلے کروائیں اور غیر متنازع ججز کو ان مقابلوں کے لئے مقرر کریں تاکہ اصل حقدار کو اس کا حق ملے۔
36