69

بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور آمد

لاہور: بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور آمد، پاکستانی فنکاروں نے بھارتی فنکاروں کے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔بھارتی وفد میں اداکار ہریش ورما،شرن کور،جسکرن گل،چندرکمبوج،راج ویندر،بلجیت سنگھ،سپن اور دیگر شامل تھے۔پاکستانی فنکاروں کے وفد میں اداکارہ روبی انعم،قیصر پیا،سردار کمال،اظہر بٹ ،آصف اقبال اور شجر عباس نے ان کا استقبال کیا۔بھارتی فنکاروں کے وفد نے دربار صاحب کرتار پور پر حاضری دی ، ماتھا ٹیکا اور لنگر کھایا۔
دونوں وفود کے درمیان مسکراہٹوں اور محبتوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ فلم ڈرامے آلے کی کاسٹ بھارتی اور پاکستانی فنکاروں پر مشتمل ہے ۔فلم کی کاسٹ میں اداکار قیصر پیا،سردار کمال، آصف اقبال ،شاہد خان ،روبی انعم ،ہریش ورما اور شرن کور شامل ہیں۔
فلم ڈرامے آلے 19 جنوری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہورہی ہے ۔فلم کے ہیرو ہریش ورما،شرن کور،جسکرن سنگھ،جندر کمبوج، فلم کی پروموشن کے لیے خاص طور پر کرتار پور آئے۔فلم ڈرامہ آلے لہندے اور چڑھدے پنجاب کی مشترکہ کہانی ہے۔جس کی شوٹنگ لندن اور پاکستان میں کی گئی۔
فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر چندر کمبوج ہیں جبکہ پروڈیوسر جسکرن سنگھ اور اظہر بٹ ہیں۔
اداکار ہریش ورما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر سکون ملا ،خوش قسمت ہیں یہاں آئے ہیں،آج کرتار پور آنا ،ہماری یادوں میں ہمیشہ رہے گا،ہریش ورما نے کہا کہ یہاں جانے کو دل نہیں کر رہا،دوبارہ پھر آئیں گے، محبتوں کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہنا چاہیے، اس دھرتی پر سب کے لئے پیار ہے،بھارتی اداکارہ شرن کور نے کہا کہ کرتار پور کی خوبصورتی بیان کرنا مشکل ہے، کرتار پور پہلی بار آئی ہوں،یہاں آنا ایک خواب لگتا تھا،شرن کور نے کہا کہ یہاں سے جانے کو دل نہیں کر رہا،پروڈیوسر جسکرن سنگھ نے کہا کہ آج کا سارا سہرا پروڈیوسر اظہر بٹ کو جاتا ہے،فلمیں بنتی رہیں گی آگے بھی فلم بنائیں گے پیار لے کر جارہے ہیں،جسکرن سنگھ نے کہا کہ ڈرامے آلے کے پانچ اسیکوئیل بنانے کی بات ہوئی ہے، فلم ڈرامے آلے 2 کا بھی آج یہاں سے اعلان کررہے ہیں،رائٹر چندر کمبوج نے کہا کہ پاسپورٹ جیسی دستاویز نہیں ہونی چاہیے۔ہم نے فلم ڈرامے آلے کے اندر یہی پیغام دیا ہے،ادھر ادھر کی بات نہیں ہونی چاہئے،اداکار قیصر پیا نے کہا کہ ساری زندگی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،
دعا ہے ہم سارے اسی طرح ملتے رہیں، اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ ڈرامے آلے یہاں آئے ہیں،یہ پیار ہمیشہ رہنا چاہیے،پیار کے رشتے بنتے ہیں اور ان کو مزید بننا چاہیے،اداکار آصف اقبال نے کہا کہ پنجابی کو پرموٹ کیا جائے، دونوں پنجابیوں کے دل ایک ہیں،یہ پیار محبت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں