لاہور (محمد قربان) طافو اسٹوڈیو نے گلوکارہ میگھا کا نیا ویڈیو سونگ “سس شدنی” کا پرومو ریلیز کردیا۔طافو اسٹوڈیو میں ریکارڈ کئے جانے والے اس سونگ کے میوزک ڈائریکٹر طارق طافو،ارینجر تابش طافو، شاعر عبداللہ چلی اور ڈائریکٹر طارق طافو ہیں۔اس ویڈیو اداکارہ شیبا بٹ نے ساس کا کردار بخوبی نبھایا ہے۔طارق طافو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک میگھا جی کے تمام سونگ طافو اسٹوڈیو نے ہی ریلیز کئے ہیں۔گلوکارہ میگھا نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر گانے کا پرومو ریلیز کیا ہے ۔مکمل گانا ستائیس دسمبر کو ریلیز ہوگا ۔میرے پرستاروں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا ہے امید ہے اس گانے کو بھی پسند کیا جائے گا۔
گلوکارہ میگھا کا نیا ویڈیو سونگ “سس شدنی” کا پرومو ریلیز
