46

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ

لاہور (محمد قربان) معروف اداکارہ مدیحہ امام کے بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سُسرال پہنچی ہیں جہاں اس جوڑے کا ولیمہ منعقدد کیا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں پوسٹ کیں۔مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ اُن کے شوہر موجی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں