فلم “ہاؤٹی آئیز” اسکریننگ کے لیے تیار

فلم "ہاؤٹی آئیز" اسکریننگ کے لیے تیار

لاہور (محمد قربان) جاوید اقبال سے انٹرنیشنل فلم فیسٹیولز کی دنیا میں نام بنانے والے لکھاری اور ہدایتکار ابوعلیحہ کی آرٹ فلم “Haughty Eyes” مکمل ہوچکی ہے اور اسے دنیا بھر کے مختلف فلمی میلوں میں نمائش کے لئے بھیجا جارہا ہے۔ فلم نہایت حساس موضوع پر بنی ہے اور اس کی کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، یاسر تاج، کلیم غوری، ایاز علی،فاطمہ بلوچ اور دیگر ناپا تھیٹر کے منجھے ہوئے اداکار شامل ہیں۔ “فلم کو مکمل طور پر را فامیٹ میں شوٹ کرکے بلیک اینڈ وائٹ میں گریڈ کیا گیا ہے۔ یہ گزشتہ پچاس برسوں میں پہلی پاکستانی فلم ہے جو بلیک اینڈ وائٹ میں بنائی گئی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر فہیم سمیجو ہیں جو اس سے قبل پنجابی کامیڈی فلم “شاٹ کٹ” بنا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *