61

نئی فلم “لو دی سوں” کی شوٹنگ کا آغاز

لاہور (محمد قربان) پروڈیوسر عمران ملک نے اپنی نئی فلم” لو دی سوں” کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے جس کے معاون ڈائریکٹر کے لئے سید فیصل بخاری کا انتخاب کیا گیا ہے جو پہلے بھی بے شمار فلموں اور ڈراموں کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔اس فلم میں فرحان سعید اور مایم شاہد کو لیڈ کرداروں میں کاسٹ کیا گیا ہے۔اسی فلم کے ذریعے ماہم شاہد کی سلور سکرین پر پہلی انٹری ہوگی جنہوں نے ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل”میسنی”سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا۔”رب دی سوں” میں معروف کامیڈین اور میزبان رانا اعجاز کو بھی اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سید فیصل بخاری کی ڈائریکشن میں بنایا گیا ڈرامہ”احسان فراموش”ان دنوں اے آر وائی سے نشر کیا جارہا ہے جبکہ ماہم شاہد کا ڈرامہ”جھوک سرکار” ہم ٹی وی سے نشرکیا جارہا ہے جس میں وہ نوری کا کردار کررہے ہیں جبکہ اسی ڈرامے میں فرحان سعید بھی اے ایس پی کا کردار کررہے ہیں۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں