60

میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم

لاہور (محمد قربان) پاکستان میوزک کی بڑی کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے۔ اس سلسلہ میں لاہور میں مقامی ہوٹل میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض نغمہ ساز گروپ کے روح رواں گلوکار تنویر آفریدی اور عارف بٹ نے انجام دئیے۔
رائلٹی چیک پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار وجاہت عطرے کا چیک ان کے بیٹے علی عطرے نے ذوالفقار علی سے وصول کیا،موسیقار امجد بوبی کا چیک ان کے بیٹے فیصل بوبی نے ادریس خان سے وصول کیا،گلوکار شوکت کا چیک ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے سینئر صحافی طاہر سرور میر سے وصول کیا- موسیقار کمال احمد کا چیک ان کے بیٹے شاہد کمال اور صلاح الدین نے حمیرا ارشد سے وصول کیا،موسیقار عاشق حسین کا چیک ان کے بیٹے محمد اکرم نے استاد رفاقت علی خان سے وصول کیا،موسیقار خلیل احمد کا چیک ان کے بیٹے خالد خلیل نے استاد رفاقت علی خان سے وصول کیا۔موسیقار نذیر علی کا چیک ان کے بیٹے شاہد نذیر علی نے نشو بیگم سے وصول کیا۔شاعر کلیم عثمانی کا چیک ان کی بیوہ نے حمیرا ارشد سے وصول کیا۔موسیقار مجاہد حسین نے اپنے والد استاد نتھو خان کا چیک استاد طافو خان سے وصول کیا اور نشو بیگم نے اپنے شوہر تسلیم فاضلی کا چیک طاہر سرور میر، ٹھاکر لاہوری ،زین مدنی سے
وصول کیا۔آخر میں استاد طافو خان نے اپنا چیک وصول کیا۔تقریب میں استاد طافو خان،استاد رفاقت علی خان،ذوالفقار علی ،طارق طافو،علی عطرے،شاہد کمال،صلاح الدین،فیصل بوبی،مجاہد حسین،محمد اکرم،نعیم وزیر،ادریس خان، امیر شوکت،محسن جعفر،اجمل دیوان ،عارف بٹ،حمرا ارشد اور دیگر شامل تھے۔
استاد رفاقت علی خان نے کہا کہ پوری دنیا میں نا انصافی ہوتی ہے لیکن ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو آرٹسٹ کا حق اسے دیتے یا دلاتے ہیں۔ای ایم آئی نے آج ان لوگوں کو یاد رکھا ہے جن کا کام بولتا تھا۔ان کے خاندان میں چیک ان کے کام کے عویض رائلٹی کی شکل میں مل رہے ہیں، انڈسٹری کو ایسے لوگ ملنے چاہیں جو آرٹسٹ کی عزت نفس کا بھی خیال رکھیں۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ کسی مستحق تک اس کا حق پہنچانا بہت بڑی نیکی ہے،تنویر آفریدی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے آج کی یہ تقریب سجائی ہے۔وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں