لاہور (محمد قربان) عظیم موسیقار استاد طافو خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں قرار داد کی کثرت رائے سے منظوری ،لاہور کی ایک سڑک کو طافو خان کے نام سے منسوب کیا جائے۔مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام ای ایم آئی میوزک کمپنی نے کیا تھا. جس کے منتظم نغمہ ساز کے روح رواں گلوکار تنویر آفریدی تھے .تقریب میں طافو کے گیتوں پر مبنی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی اور قرارداد منظور کی گئی کہ لاہور کی کسی ایک سڑک کا نام طافو خان کے نام پر رکھا جائے.اس موقع پر مقررین نے طافو خان کو اعلیٰ خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا.شرکت کرنے والوں میں طافو خان نے بیٹے طارق طافو، تصور خانم ،نشو بیگم، راحت ملتانیکر ،راشد محمود،غلام عباس،انور رفیع ،ترنم ناز،امروزیہ،بشری صادق،میگھا ،افضل عاجز،واجد طافو،وارث بیگ، عمران شوکت ،شیبا بٹ،نعیم وزیر،محسن جعفر،عامر غلام علی، راشد خان سیکسو فون پلئیر، علی عطرے،امجد حسین،آفتاب تابو خان،ادریس خان،ڈاکٹر سہیل،عارف بٹ،اجمل دیوان،آغا قیصر ،ڈاکٹر منور چاند، طاہر سرور میر ،نعیم حنیف دیگر شامل تھے. آخر میں طافو خان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی۔
13