14

گلوکار بوھیمیا اور نوین مورس کا نیا پنجابی گانا ”روب“ ریلیز ہوگیا

لاہور (محمد قربان) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی ریپ گلوکار بوھیمیااور نوین مورس کا نیا پنجابی گانا”روب“ ورلڈ وائیڈ ریلیز ہوگیا گانے کوریلیز کے بعد میوزک کی دنیا میں پذیرائی حاصل ہونے لگی ”روب پاندا‘پنجابی گانے کو ابتک دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی اس ویڈیو گانے کو امریکہ اور لاہور میں عکسبند کیا گیا ہے اس حوالے سے گلوکار نوین مورس کا کہنا تھا کہ اس پنجابی گانے کو امریکہ کے ساتھ لاہور میں شوٹ کیا گیا میں نے ہمیشہ پنجابی کلچر کو اپنے ویڈیو ز میں اجاگر کیا ہے میرے سابقہ گانے ”پریتاں“کرتی“تیرے پیچھے”نہی دل لگدا“ہزارہ“ کی طرح اس ویڈیو سونگ کو بھی میوزک حلقوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے میرے پسندیدہ ریپ سٹار گلوکار بوھیمیا کے ساتھ مشترکہ ویڈیو کا تجربہ بہت خوشگوار رہا اس ویڈیو کے بعد مزید پروجیکٹ پر کام جاری ہے جبکہ اس گانے کے حوالے سے گلوکار بوھیمیا کا کہنا تھا کہ میرے مداح ہمیشہ مجھ سے منفرد انداز گلوکاری کو دیکھنا سننا چاہتے ہیں فینز کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے گانوں کے لیریکس تیار کرتا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ گانا ” روب “ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسا میرے دل کی بات ہو شائقین موسیقی میرے فینز حقیقت پسندانہ ریپ میں کی جانے والی باتیں پسند کرتے ہیں میرے ساتھ اس مشترکہ گانے کو گلوکار نوین مورس نے بہترین انداز میں پرفارم کیا ہے اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سے ابتک بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں