15

اداکارہ زارا خان نے حسن کا جادو جگا کر مداحوں کو سحر میں مبتلا کردیا

لاہور (محمد قربان) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ زارا خان نے ایک بار پھر اپنے حسن کا جادو جگا کر مداحوں کو اس کے سحر میں مبتلا کردیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پر مبنی پوسٹ اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں برائیڈل لک میں دیکھ کر مداح دل ہار بیٹھے۔

مذکورہ پوسٹ اور ویڈیو میں اداکارہ مہرون اور سنہرے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ سر تا پاؤں سجی سنوری دلہن کا روپ انکے تمام لک پر بازی لے جاتا معلوم ہو رہا ہے۔ اس برائیڈل شوٹ کیلئے اداکارہ نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے شاہکار کا انتخاب کیا جس میں سنہری چولی کیساتھ سیکوئنز سے مزین گرے. جبکہ اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے اداکارہ نے میچنگ زیورات سے حسن کو دوبالا کیا ہوا ہے۔

ان زیورات میں سفید رنگ کے موتی سے تیار کردہ سلور اور گولڈن رنگ کے کمبی نیشن کا ماتھا ٹیکا سمیت کانوں میں بندے اور گلے کا ہار زارا خان کے حسن کو دو آتشہ کررہا ہے۔ جبکہ نرم و ملائم کلائیوں میں سفید اور سبز رنگ کی چوڑیاں خوبصورت کو چار چاند لگا رہی ہیں.
ویڈیو اور پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بننے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر کمنٹ سیکشن میں اداکارہ زارا خان کے حسن کے قصے شروع ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں