چکوال (محمد قربان) محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام چکوال کی درابی جھیل کے کنارے رنگا رنگ میوزیکل نائٹ سجائی گئی۔ جس میں معروف ڈھول پلیئر ارشما نے پرفارم کرکے شو کو چار چاند لگا دئیے۔ شو میں ڈھول پلیئر نے اپنے گروپ کے ساتھ ملکر مشرقی اور مغربی موسیقی کی دل موہ لینے والی دھنوں پر پرفارم کیا۔ جس پر شرکاء نے بھی دل کھول کر داد دی۔ شو میں ڈھول کی تھاپ اور سدا بہار گیتوں کی دھنوں پر پنجاب کی الہڑ مٹیاروں اور گھبرو جوانوں نے بھی بھنگڑا، لڈی اور گدا ڈال کر شو کی رونق بڑھائی۔ درابی جھیل کنارے سجے شو میں موسیقی کا جادو جب سر چڑھ کر بولا تو گویا پہاڑوں میں گھری حسین شام بھی رقص کرنے لگی۔