لاہور ( محمد قربان) سینئر فنکاروں کے گروپ نے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کی سربراہی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے الحمراء میں مختلف پروگراموں کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔ای ڈی الحمراء سارہ رشید نے اس امر پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اصل اور فیملی ڈرامے کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ الحمراء کی رونقیں پھر سے بحال ہوں جائیں۔سینئر فنکاروں نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ جلد الحمراء میں ایک فیملی ڈرامہ پیش کریں گے۔ملاقات کرنے والے وفد میں پرویز رضا، وحید بٹ اور جاوید رضوی شامل تھے۔
21