23

معروف کامیڈین سردار کمال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور (محمد قربان) پاکستان کے معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔ مزاحیہ اداکار سردار کمال دنیا نیوز کے پروگرام “مذاق رات” کا حصہ تھے، سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، مرحوم کی تدفین اور نماز جنازہ جمعہ کے روز فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ سردار کمال نے سیکڑوں سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انکی مشہور فلموں میں چوڑیاں، مجاجن، اور دیساں دا راجہ شامل ہیں. جبکہ انہوں نے ایک بھارتی پنجابی فلم “ڈرامے آلے” میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے. وہ مرحوم اداکار طارق جاوید اور مستانہ کے شاگرد تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں