22

عاصمہ اسماعیل بٹ کا ای ڈی پکار غلام صغیر شاہد کو بڑا چیلنج

لاہور (محمد قربان) معروف رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصمہ اسماعیل بٹ نے ای ڈی پکار غلام صغیر شاہد کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت کریں، میری کارکردگی کو جھٹلائے یا پھر عدالت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں،اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل میں گزشتہ ایک سال سے بورڈ آف منیجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جس کا مجھے بھی رکن بنایا گیا ۔ہر ماہ کمیٹی کا اجلاس ہوتا رہا اور ہر ممبر اس میں اپنی تجاویز دیتا ہے ۔میں نے بھی کمیٹی اجلاس میں اپنی رائے اور تجاویز دیں ان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔کہا گیا کہ فنڈ نہیں ہیں۔ آپ کی تجاویز عمل درآمد نہیں سکتا ۔حال ہی میں پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد نے مجھے بورڈ آف منیجمنٹ کمیٹی سے سیاسی دباؤ قبول کرتے ہوئے نکال دیا۔انہوں نے مجھ پر بیہودہ اور حقائق کے منافی الزام لگا کر نکالا کہ عاصمہ بٹ کی راولپنڈی آرٹس کونسل کے بورڈ آف منیجمنٹ میں کوئی کارکردگی نہیں تھی بلکہ وہ میڈیا میں اپنی ذاتی تشہیر کرتی رہی ہیں ۔ عاصمہ بٹ نے کہا کہ غلط حقائق بتانے اور میرے بیس سالہ کیرئیر پر الزام لگایا گیا ہے ۔میں نے اپنے بیس سالہ کیرئیر میں پاکستان سمیت ہمسایہ ملک میں جاکر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔فنکار برادری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کے سکھ دکھ میں ان کے ساتھ کھڑی رہی اور رہتی ہوں۔میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔ عاصمہ بٹ نے ای ڈی پکار کو چیلنچ کیا کہ وہ میرے کاموں کو جھٹلائے ورنہ مجھ سے معافی مانگے۔ مجھے کسی عہدے کا شوق نہیں ہے۔میں پہلے بھی کام کرتی رہی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔ عاصمہ بٹ سے اظہار یک جہتی کے لئے پریس کانفرنس میں سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ،حسن عباس رضا،اسلم مغل،شیبا بٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں