لاہور (محمد قربان) ناز تھیٹر میں چھبیس جولائی سے شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ “ٹکسالی گیٹ” کی کاسٹ نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں اداکارہ آفرین پری، رینا ملتانی، فیروزہ علی، کامیڈین حامد رنگیلا، ساقی خان، رضی خان، ڈرامہ مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک، پروڈیوسر سید محمد یوسف، گلوکار جوجی علیخان، کوریوگرافر پپو سمراٹ، موسیقار رونق علی رونقی، گلوکارہ عذرا جہاں اور دیبا جہاں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ڈرامہ کی کاسٹ کا کہنا تھا کہ اس میگا بجٹ کھیل کے لئے اسپیشل ڈانس آئٹمز تیار کی گئی ہیں۔ جبکہ کامیڈین بھی ٹکسالی گیٹ کے روایتی کلچر کو پیش کرتے نظر آئیں گے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈانسر فیروزہ علی نے نئے تیار کئے گئے گانے پر کلاسیکل رقص پرفارمنس بھی پیش کی۔
26