26

ڈرامہ سیریل “امراؤ جان ادا” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

لاہور (محمد قربان) ریڈ لپسٹک آرٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل “امراؤ جان ادا” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری ہے جس کے لئے نہایت شاندار سیٹ لگایا ہے۔ ریکارڈنگ میں فلم اسٹار میرا،ثانیہ اقبال ،جیا علی، معمر رانا،علی انجم،حسن مراد،فریحہ جبیں،تبسم خان،چندا،گلناز، عمران احمد اوردیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔ ڈرامے کو معروف رائٹر پرویز کلیم نے لکھا جبکہ ڈائریکشن سنگیتا دے رہی ہیں ۔
ڈرامہ تاریخی حوالےسے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو ایک خوبصورت اور حساس موضوع کے گرد گھومتا ہے اس کیلئے خاص طور پر سیٹ اور ڈریسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسٹائل میک اپ اینڈ ہیر ہنی ہارون ، ڈی او پی عادل عسکری ہیں، پروڈیوسرز سلمان بٹ ،خواجہ راحت حسین اور فلم اسٹار شامل ہیں۔ پروڈیوسر سلمان بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں معیاری کام کا ارادہ لے کر آئے ہیں جس کے لئے ہم نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس میں پرویز کلیم جیسے سینئر اور منجھے ہوئے رائٹر اور میڈم سنگیتا جیسی تجربہ کار ڈائریکٹر شامل ہیں۔ابھی یہ۔ہمارا پہلا پراجیکٹ ہے جبکہ جلد ہی ہم کئی سرپرائز اور بھی لے کر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں