لاہور (محمد قربان) معروف گلوکار و اداکار عون علی خان کی شوبز سرگرمیوں میں اضافہ گلوکاری اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ لیا ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات کے لیے فوٹو شوٹ میں ماڈلنگ تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار عون علی خان نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ” رانجھا بن بیٹھے”” بھی ورلڈ وائڈ ریلیز کیا جس کو سوشل میڈیا اور میوزک کے دلدادہ افراد کی جانب سے خوب سراہا گیا ان کے گانوں دیکھنے والوں کی تعداد ملینز میی پہنچ چکی ہے گلوکار عون علی خان ان دنوں مذاق رات سیزن ٹو میی بطور گلوکار ڈے جے اپنی بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کر رہے جسے پاکستان سمیت ہمسایہ ملک کے شائقین سے بھی خوب داد حاصل ہورہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون علی خان کا کہنا تھا کہ جہاں میوزک پروجیکٹس جاری ہیی وہی دو فیچر فلمز کبیر اور تیرے پیار نو سلام “میی بھی بطور اداکار مرکزی کردار نبھارہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ ایک فنکار کو تمام میڈیم میی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے جہاں فلموں میں کام کرنے کی مزید افرز مل رہی ہیی وہی ڈارمہ پروجیکٹس کے لیے بھی رابطے کئے گئے ہیں جلد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرونگا اگر موسیقی کی بات کی جائے تو میری فیملی کا گہرا تعلق میوزک انڈسٹری سے ہے میری فیملی کی سپورٹ اور مداحوں کی دعاؤں سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں جلد گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ایک مشترکہ سونگ بنانے کا ارادہ ہے جس کے لیے تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شوبز سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ پروجیکٹس بھی جاری ہے جن میں مختلف فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ بطور ماڈل حصہ لے رہا ہوں۔
47