45

پاکستانی فلم “بھیڑیا” کا پریمئر شو، شوبز ستاروں کی شرکت

لاہور: پاکستانی اردو فلم بھیڑیا کا پریمیئر شو چلو سینما فورٹریس اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا۔جس میں فلم کی کاسٹ سمیت فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ پریمیئر شو میں ہدایتکار باسو چوہدری ،جرار رضوی،دردانہ رحمنٰ ،رونق علی رونقی،مختار احمد، ہانیہ ناز،رابعہ حسن،فادی، طاہر سرور میر،ثناء بٹ،نعیم وزیر سمیت فلم کے ہیرو شہر یار چیمہ ،سدرا نور،سمیرا صغیر،سویرا خان،علی خان،زہرا شاہ، توفیق شاہ،شہزاد بلا،شفقت اور دیگر نے شرکت کی ۔فلم کے ہدایتکار شہزاد بلا ہیں۔
اداکار شہر یار چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم سماجی موضوع پر بنائی گئی ہے۔جس کو پسند کیا جائے گا۔فلم کی تمام کاسٹ نے بڑی محنت کی ہے اور یہ فلم بڑی عید پر بڑا تحفہ ہے۔فلم میں میرے والد شفقت چیمہ بھی ہیں۔جو ایک پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔
اداکارہ سدرا نور نے کہا کہ کافی دیر کے بعد کسی اچھے اسکرپٹ کی فلم کی ہے۔ میرا کردار اب تک کی فلموں سے ہٹ کر ہے۔ ہدایتکار شہزاد بلا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزار دئیے ہیں۔فلم بڑی محنت سے بنائی ہے ۔میری فلم بینوں سے گزارش ہے کہ وہ عید پر سینما گھروں میں جا کر پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں۔ ہدایتکار باسو چوہدری نے کہا کہ بھیڑیا مختار احمد خواجہ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ہے۔فلم کی عید الاضحی پر ریلیز پر تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ فلم کے پریمیئر شو میں اتنی بڑی تعداد میں فلم انڈسٹری کے لوگوں کا آنا ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ۔امید ہے عید پر تمام پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کریں گی۔

کیٹاگری میں : فلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں