35

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کی سی جے ایف پی کے وفد ساتھ اہم بیٹھک

لاہور (محمد قربان) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد نے کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے نمائندگان سے اہم ملاقات کی۔ پنجاب آرٹس کونسل کے نازیہ حسن کمیٹی روم میں ہونے والی اس طویل میٹنگ میں سی جے ایف پی کے وفد کو کونسل کے 2023-24 میں فن و ثقافت کے فروغ کے لئے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر غلام صغیر شاہد نے صحافیوں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ کمرشل تھیٹرز میں فحاشی و عریانی کے سدباب کے لئے تیار کیے جا رہے ڈرامہ ایکٹ 2024 کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ایکٹ 2024 صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا جائے گا۔ وفد نے غلام صغیر شاہد کو بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور صوبے میں فن و ثقافت کے فروغ کے لئے ان کاوشوں کو سراہا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ غلا صغیر شاہد کے مطابق پنجابی ثقافت دنیا کی تاریخ میں سب سے قدیم ترین ثقافتوں میں شمار ہوتی ہے پنجاب کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط کو بھی فروغ دیا جائے گا۔سی جے ایف پی کے وفد میں سیکرٹری جنرل ٹھاکر لاہوری ،زین مدنی ،میاں اصغر سلیمی،وقار اشرف ،قربان پرنس، قاسم ارشد، عنبرین فاطمہ، شہزاد احمد، شجر الدین، معین زبیر اور وقار اشرف شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں