لاہور (محمد قربان) تماثیل تھیٹر لاہور میں ڈرامہ “ظل شاہ” کی شاندار کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈرامے کی کاسٹ اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ سپرسٹار مہک ملک نے کہا کہ ڈرامے کی کامیابی کا کریڈٹ قیصر ثنا اللہ اور کالا پہلوان سمیت تمام کاسٹ کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے شائقین کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کیا۔ اسٹیج ڈرامہ میں فیملیز کی شمولیت تھیٹر کی اصل حالت میں بحالی کی بہترین کاوش ہے۔ اس موقعہ پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ڈرامے لگنے چاہییں تاکہ فیملیز مل بیٹھ کر دیکھ سکیں اور تھیٹر کا پرانا دور واپس آسکے۔ تقریب میں اداکارہ مہک ملک، سونو بٹ، آیان اختر، مسکان جٹ، اداکار گوشی خان، بلال چوہدری، اکبر بٹ، وسیم علی، زاہد علی، گڈو کمال، رانا نوید، الیاس بٹ، وحید راہی، قیصر سونو، ٹھاکر لاہوری، حاجی نوید پپو سمیت دیگر شریک ہوئے۔ تمام کاسٹ کو ہار پہنائے گئے۔
29