لاہور (محمد قربان)ڈرامہ رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصمہ اسماعیل بٹ کے اعزازمیں راولپنڈی پریس کلب میں ایک شام عاصمہ بٹ کے نام سے رنگا رنگ تقریب منقعد کی گئی۔تقریب میں فنکار برادری،میڈیا اور بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔
شرکاء نے عاصمہ بٹ کی فنی خدمات اور فنکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو سراہا اور انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔سینئر صحافی ناصر اسلم راجہ کی جانب سے سجائی گئی تقریب میں سنگرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور تقریب کو چار چاند لگادیئے۔عاصمہ اسماعیل بٹ نے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں جس طرح مجھے عزت دی گئی اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔آپ سب کی بھی مشکور ہوں کہ آپ سب یہاں آئے۔ ہم مستقبل میں بھی مل جل کر فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ ہمارا ادارہ ڈولفن کمیونیکیشن فن کی ترویج کے لئے برسوں سے متحرک ہے۔آئندہ بھی اسی طرح کام کرتا رہے گا۔
تقریب میں راجہ ستار،شاہین ڈار، راجہ ناصر، شکیلہ جلیل انچارج راولپنڈی پریس کلب، شکیل اعوان، طارق مغل، نعیم پاشا، کلیم خان، خاور لون، افضال لطیفی، ارشد منہاس، سیلمان سنی، شہزادی، سپنا شاہ، جھلک، ارشد خان، شہزاد پپو، عمران رشدی، علی زیب، سعید انور، عباس ننھا، سیرت، شازیہ، رفعت علی قیصر، انجم عباسی ، لیاقت شاہ، یار محمد خان عمران مانی، حسنین (مائل سٹون ) نے شرکت کی.
49