لاہور (محمد قربان) ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے والڈ سٹی لاہور میں کرسچن سٹڈی سنٹر اور سترنگا کے اشتراک سے صحافی برادری کے لیے معلوماتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں حاضرین کے لیے ڈھول پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں۔ شاہی حمام، گلی سورجن سنگھ، مسجد وزیر خان سمیت دیگر ثقافتی مقامات کا دورہ کروایا گیا۔ دورے کا مقصد ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس ورثے کو بچانے کے لئے کیا طریقہ کار اپنائے گئے بارے روشنی ڈالنا تھا۔ خصوصی لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے ذریعے نئی تکنیک سے روشناس کروانا تھا۔ صحافیوں کے وفد میں کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے چیئرمین شجر الدین، جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری، عمران راج، معین زبیر، عبدالسلام اور نوین علی سمیت دیگر نے شامل تھے.جنہوں سترنگا، والڈ سٹی اتھارٹی اور کرشچن سٹڈی سنٹر کی ثقافت کے فروغ اور قدیم ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے گراں قدر خدمات کو خوب سراہا. اس موقعہ پر خاص شاہی ناشتہ سے صحافیوں کے وفد اور دیگر کی تواضح بھی کی گئی۔