لاہور (محمد قربان) اسٹیج کی نامور اداکارہ و پرفارمر آفرین خان کا تھیٹر پروڈیوسر و پرموٹر امتیاز شاہ کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا- تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین خان گذشتہ تین سال سے پروڈیوسر و پرموٹر امتیاز شاہ کے بینر تلے پنجاب کے مختلف تھیٹروں میں پرفارم کر رہی تھیں. لیکن اب ان کا یہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے. جس کے بعد اداکارہ آفرین خان نے اپنے نئے تھیٹر ڈراموں کی بکنگ اور معاوضے کے حوالے سے خود ڈیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے. خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آفرین خان کا کہنا تھا کہ امتیاز شاہ کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں. لیکن اب ان بینر تلے مزید کام نہیں کرسکتی. پرموٹر کے زریعے کام کرنے سے موجودہ مہنگائی کے دور میں فنکار کو معاوضے میں سے کچھ نہیں بچتا- اس لئے اب اپنے کام کی ڈیل خود کرنیکا حتمی فیصلہ کیا ہے-
62