69

فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا پاکستان میں شاندار بزنس، ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کما لئے

لاہور (محمد قربان) انٹرنیشنل پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا پاکستان میں شاندار بزنس، ساڑھے 06 کروڑ سے زائد کمالئے۔ سٹار کامیڈین ناصر چنیوٹی کے کردار کی شاندار پذیرائی، مجموعی بزنس میں ہمسایہ ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ آئی ایم جی سی (ڈسٹری بیوشن کلب) کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی بین الاقوامی پنجابی فلم ” موجاں ہی موجاں ” کا لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بہترین بزنس جاری ہے، ٹریڈ حلقوں کے مطابق ”موجاں ہی موجاں“ نے اب تک پاکستانی مارکیٹ میں ساڑھے 06 کروڑ سے زائد کما لئے ہیں اور ہر گذرتے ویک کے ساتھ ساتھ فلم کے بزنس میں پہلے سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیملی تفریح سے بھرپور مذکورہ فلم نے بزنس نے ہمسایہ ملک کی فلم مارکیٹ کو پہلے ہی مات دے رکھی ہے اور ”موجاں ہی موجاں ” کے باکس آفس بزنس میں پاکستان دنیا بھر میں لیڈ کر رہا ہے۔ 20 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ابھی تک ویک اینڈ پر سینماؤں میں خصوصی رش سمیٹ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں